حیدرآباد۔27۔مارچ (اعتماد نیوز)ریاستی الیشکن کمیشن نے بلدی انتخابات کے قطعی تاریخ پر جاری تجسس کا خاتمہ کرتے ہوئے 6۔11 اپریل کو بلدی انتخابات کے انعقاد کا فیصلہ کرتے ہوئے سپریم کورٹ کو رپورٹ حوالہ کی۔ چنانہ کئی دن سے بلدی انتخابات کے انعقاد پر تجسس جاری رہا جس میں بلدی انتخابات کے انعقاد کی تاریخ پر
اعتراض کرتے ہوئے کئی درخواستیں سپریم کورٹ میں داخل کی گئیں۔اسکے علاوہ سپریم کورٹ کو ریاستی الیکشن کمیشن نے بتایا کہ وہ 13اپریل کو بلدی انتخابات کے نتائج کا اعلان کریگی تاہم سپریم کورٹ نے بلدی انتخابات کے نتائج عام انتخابات اور اسمبلی انتخابات پت اثر انداز ہونے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے ریاستی الیکشن کمیشن کو 7مئی کے بعد نتائج کے اعلان کا حکم جاری کیا۔